جسم پر زخم ہونے کی صورت میں غسل کا حکم

فتوی نمبر
0297
سوال

ایک آدمی پر غسل فرض ہے اور اس کے جسم پر ایسے زخم ہیں جو پانی لگنے سے مزید خراب ہوتے ہیں، تو ایسی صورت میں غسل کا کیا حکم ہے؟

جواب

1- اگر پانی لگنے سے زخموں کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو ان پر مسح کر لیا جائے۔ 2- اگر مسح کرنا بھی مُضِر (نقصان دِہ) ہو تو پٹی باندھ کر مسح کر لیا جائے۔ اور اگر پٹی باندھ کر مسح کرنا بھی نقصان دہ ہو تو ان زخموں کو اسی طرح چھوڑ کر باقی جسم کو پانی سے دھونا ضروری ہے۔

مقام
بھاولنگر
تاریخ اور وقت
مارچ 17, 2026 @ 10:05صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں