زمره
فتوی نمبر
سوال
خالد اور آصف کے درمیان نفع اور نقصان کی بنیاد پر مضاربہ کا معاہدہ ہوا۔ آصف نے خالد کو پندرہ لاکھ روپے کا مال اس کی قیمت کا تعین کرکے سپرد کیا اور یہ طے پایا کہ خالد اس مال کو فروخت کرے گا اور اس کا نفع فریقین کے مابین نصف نصف کیا جائے گا۔ چناںچہ خالد نے اس مال کو ایک دوکان میں رکھ کر فروخت کرنا شروع کردیا اور پبلسٹی کے لیے اشتہار دیے اور کام کے لیے ایک دو تنخواہ دار ملازمین رکھے اور مال کا ایک حصہ فروخت کرنے کے بعد کچھ اور مال بھی آصف کی اجازت سے خریدا۔ اب نفع کی تقسیم کے وقت خالد دوکان کا کرایہ، ملازمین کی تنخواہ اور پبلسٹی کے اخراجات آصف پر ڈالنا چاہتا ہے۔ جب کہ آصف کا مؤقف یہ ہے کہ یہ تمام اخراجات مشترکہ نفع میں سے پہلے ادا ہوں گے اور اس کے بعد معاہدے کے مطابق نفع دونوں کے درمیان تقسیم ہونا چاہیے۔
جواب
مذکورہ صورت میں دوکان کا کرایہ، پبلسٹی کے اخراجات اور ملازمین کے اخراجات مشترکہ نفع میں سے ادا کیے جائیں۔ اس کے بعد حاصل ہونے والا نفع فریقین کے درمیان معاہدے کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
