فتوی نمبر
0291
سوال
اگر میاں اور بیوی دونوں سفر میں ہوں اور اس وجہ سے نماز قصر ادا کر رہے ہوں، لیکن رمضان کے روزے رکھے ہوئے ہوں۔ ایسی صورت میں اگر روزے کی حالت میں باہمی شہوت غالب آجائے اور وہ آپس میں جماع کر لیں، اس خیال سے کہ سفر میں روزہ رکھنا اختیاری ہے، تو اس صورت میں شرعی حکم کیا ہوگا؟
جواب
سفر کی حالت میں روزہ رکھ لیا جائے تو اسے توڑنا جائز نہیں ہے، بلکہ ہر ممکن حد تک اسے برقرار رکھنا چاہیے اور کوئی کام روزے کے منافی نہیں کرنا چاہیے، البتہ سفر میں روزے کی حالت میں بیوی سے تعلق قائم کرلیا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس صورت میں اس روزے کی صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔
مقام
واہ کینٹ
تاریخ اور وقت
مارچ 15, 2026 @ 08:39صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
