زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0289
سوال
(1) کیا مساجد کے باہر مانگنے والے معذور افراد کو نفلی صدقہ یا صدقہ فطر دینا جائز ہے؟
(2) کیا صدقہ فطر عید کے دن سے ایک ہفتہ پہلے بھی دیا جاسکتا ہے؟
جواب
(1) اگر کسی شخص کے بارے میں معذور ہونے کا یقین ہو اور وہ معذوری اور محتاجی کے سبب اپنی ضروریات و احتیاجات کو پورا کرنے سے قاصر ہو، تو ایسے شخص کو نفلی صدقہ اور صدقہ فطر دینا جائز ہے۔
(2) صدقہ فطر عید کے دن سے ایک ہفتہ پہلے یا رمضان میں کسی بھی وقت ادا کیا جاسکتا ہے۔
مقام
خیرپور
تاریخ اور وقت
مارچ 13, 2026 @ 06:45صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
