کیا حائضہ عورتیں قضا روزوں کا فدیہ دے سکتی ہیں؟

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0287
سوال

رمضان کے مہینے میں جن عورتوں کو حیض آتا ہے، وہ ایام حیض میں روزے نہیں رکھتیں، تو کیا بعد میں وہ ان روزوں کا فدیہ ادا کر سکتی ہیں؟

جواب

​فدیہ کا حکم صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو کسی دائمی مرض یا شدید بڑھاپے کی وجہ سے روزے رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے، لہذا ایسی عورتیں جن کے ایامِ حیض میں روزےچھوٹ گئے ہوں اور وہ حالت صحت میں ہوں، تو ان کے ذمے ان روزوں کی قضا لازم ہے، فدیہ کی ادائیگی سے ان روزوں کی تلافی نہ ہوگی۔ لیکن اگر وہ شدید بڑھاپے یا کسی ایسے مرض میں مبتلا ہیں کہ جس میں ان کے لیے روزہ رکھنا جسمانی طور پر مشکل ہوگیا ہو، تو ایسی صورت میں وہ فدیہ دیں گی۔

مقام
کندھ کوٹ
تاریخ اور وقت
مارچ 13, 2026 @ 06:21صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں