وتر کی آخری رکعت کے رکوع میں شامل ہونے والے کے لیے دعاء قنوت پڑھنے کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0284
سوال

وتر کی آخری رکعت میں مقتدی امام کے ساتھ شامل ہوا، تو وہ دعاء قنوت پڑھے گا یا نہیں؟

جواب

​مقتدی اگر تیسری رکعت میں شامل ہوگیا تو گویا اس نے پوری رکعت پالی، جس کی وجہ سے حکماً دعاء قنوت پڑھنا شمار کیا جائے گا، لہذا اب اسے علیحدہ سے دعاء قنوت پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مارچ 12, 2026 @ 12:30شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں