زمره
فتوی نمبر
سوال
میں نے ایک دن سحری وقت پر کی، لیکن کیلنڈر دیکھنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی۔ میں تاریخ صحیح طرح نہ دیکھ سکا اور یہ سمجھ بیٹھا کہ سحری کا وقت 5:12 پر ختم ہوگا، حال آں کہ اصل میں سحری 5:00 بجے ختم ہو رہی تھی۔ اس غلط فہمی کی وجہ یہ تھی کہ میں تاریخ کے بجائے روزوں کی گنتی دیکھ بیٹھا۔
اسی غلطی کی بنا پر میں نے 5:00 بجے کے بعد دانت برش کیے اور تقریباً 5:12 پر ایک گھونٹ پانی بھی پی لیا، پھر روزے کی نیت کر لی۔ 5:00 بجے کے بعد میں نے اس کے علاوہ کچھ نہیں کھایا پیا۔ کیا اس صورت میں میرا روزہ صحیح ہوا یا نہیں؟
جواب
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد بے خبری میں کھانے پینے کی صورت میں اس دن کا روزہ نہیں ہوا، اس کی قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔ تاہم پورا دن روزہ داروں کی مشابہت اختیار کرتے ہوئے (رمضان المبارک کے احترام میں، اضطراری حالت کے علاوہ) ان تمام امور سے بچنا لازم ہے جو روزہ کی حالت میں شرعاً ممنوع ہیں۔
