زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0281
سوال
کیا نماز آنکھیں بند کر کے پڑھ سکتے ہیں؟ تاکہ قرآنی آیات پر غور کیا جائے اور ان کو سمجھا جائے۔
جواب
قرآنی آیات پر غور و فکر اور خیالات کے انتشار سے بچنے کی غرض سے آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا جائز ہے۔ البتہ اگر یہی کیفیت آنکھیں کھلی رکھ کر حاصل ہو سکتی ہو، تو بہتر ہے کہ آنکھیں کھول کر نماز ادا کی جائے، کیوں کہ نماز کا اصل حسن آنکھیں کھول کر پڑھنے میں ہے۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مارچ 09, 2026 @ 01:12صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
