کیا احتلام سے روزہ ٹوٹتا ہے؟

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0272
سوال

ایک شخص کو روزے میں احتلام ہوگیا، جس سے وہ سمجھا کہ روزہ ٹوٹ چکا ہے۔ چناں چہ بعد میں اس نے کھانا کھالیا تو کیا اس صورت میں کفارہ لازم آتا ہے یا نہیں؟

جواب

​احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن اگر کسی شخص نے غلطی سے یہ سمجھ کر کہ روزہ ٹوٹ گیا ہے، روزہ افطار کرلیا تو کفارہ نہیں، صرف قضا لازم ہے۔

مقام
حاصل پور
تاریخ اور وقت
مارچ 07, 2026 @ 01:59صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں