بیرون ملک مقیم شخص صدقہ فطر کس ملک کے اعتبار سے ادا کرے؟

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0271
سوال

میں ایک غیر مسلم بیرونی ملک میں نوکری کرتا ہوں۔ کیا صدقہ فطر پاکستان میں، پاکستان کے صدقہ فطر کے حساب سے ادا ہوجائے گا؟

جواب

​اگر کوئی شخص اجناس (پونے دو کلو گندم، یا ساڑھے تین کلو جو، کھجور اور کشمش) کی صورت میں صدقہ فطر ادا کرنا چاہتا ہے، تو وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق مذکورہ بالا اجناس میں سے کسی بھی جنس کی مقدار کے مطابق جہاں چاہے دے سکتا ہے۔ لیکن اگر قیمت کے اعتبار سے صدقہ فطر ادا کرنا چاہے، تو پھر جس ملک میں وہ مقیم ہے، وہاں کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔ لہذا وہ اپنا اور اپنی نابالغ اولاد کا صدقہ فطر اسی ملک کی قیمت کے مطابق ادا کرے گا۔ اس کی بیوی اور بالغ بچے، اگر ان پر صدقہ فطر واجب ہو، تو وہ جہاں مقیم ہیں، وہاں کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔

مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
مارچ 05, 2026 @ 04:37صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں