زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0264
سوال
ہمارے علاقے میں یہ مسئلہ مشہور ہے کہ رمضان المبارک میں جس شخص نے عشا کی نماز جماعت کے ساتھ ادا نہیں کی، بلکہ جماعت کے بعد علاحدہ اپنی نماز ادا کی، وہ شخص اب نماز ِوتر بھی علاحدہ پڑھے۔ جماعت کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا۔ اس میں کتنی حقیقت ہے؟
جواب
یہ مسئلہ درست نہیں ہے۔ اگر جماعت کے ساتھ نماز ادا نہیں کرسکا تو عشا کی نماز ادا کرکے تراویح میں شریک ہوجائے اور وتر بھی باجماعت ادا کرے۔ باقی رہ جانے والی تراویح کی نماز وِتر کے بعد ادا کرے۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مارچ 03, 2026 @ 02:56صبح
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
