زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0255
سوال
اگر کوئی شخص امام کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہہ کر رکوع میں ملے، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ حال آں کہ اس نے قیام نہیں کیا۔
جواب
نماز کی نیت کے بعد، تکبیر تحریمہ (پہلی دفعہ اللّٰہ اکبر کہنا) قیام کی حالت میں کہنا ضروری ہے۔ اس کے بعد رکوع میں جائیں۔ رکوع میں جانے کے لیے جو اللہ اکبر کہتے ہیں، وہ سنت ہے، اگر کہہ لیا تو اچھا ہے، رہ گیا تب بھی رکعت مل جائے گی، اگر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں مل گئے۔
مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
فروری 26, 2026 @ 08:01صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
