زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0265
سوال
غسل کب فرض ہوتا ہے؟ کیا میاں بیوی کا مباشرت سے پہلے ملاطفت (چھیڑ چھاڑ) سے بھی غسل واجب ہوگا؟
جواب
چار اسباب میں سے کسی ایک سبب کے پائے جانے سے غسل فرض ہوجاتا ہے، وہ چار اسباب یہ ہیں:
(1) مادہ منویہ کا شہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے خارج ہونا، خواہ احتلام یعنی نیند کی حالت میں خارج ہو،
(2) مرد و عورت کے ختنوں کا اس طرح سے ملنا کہ مرد کا حشفہ (عضو خاص کا اگلا حصہ) عورت کی شرمگاہ میں داخل ہوجائے، خواہ انزال (منی کا اخراج) نہ بھی ہو،
(3) حیض (ماہواری) کا خون بند ہونا،
(4) نفاس یعنی بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے، اس کا بند ہونا۔
البتہ میاں بیوی کے آپس میں ملاطفت سے جب تک انزال نہ ہو، غسل لازم نہ ہوگا۔
مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
فروری 26, 2026 @ 02:00شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
