زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0254
سوال
زکوۃ کم از کم کتنی رقم پر فرض ہے؟
جواب
کم از کم ساڑھے سات تولے سونے کے برابر نقد رقم پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ فرض ہوتی ہے۔ اگر نقد رقم کے ساتھ سونا اور مال تجارت بھی ہو تو ان سب کی مجموعی مالیت کا حساب لگایا جائے گا۔ اگر یہ مجموعہ ساڑھے سات تولے سونے کی مالیت کو پہنچتا ہو، تو سال گزرنے کے بعد اس پر اڑھائی فیصد (%2.5) زکوۃ فرض ہوگی۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 25, 2026 @ 11:42صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
