روزے کی حالت میں قے آنے کے بعد کھانے پینے کا حکم

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0249
سوال

ایک شخص کو روزے کی حالت میں قے/الٹی آئی، جس سے وہ سمجھا کہ روزہ ٹوٹ گیا ہے۔ اور اس کے بعد اس نے عمداً کچھ کھا پی لیا، تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں اگر قے از خود آجائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، لیکن اگر روزہ دار یہ سمجھے کہ اس کا روزے قے سے ٹوٹ گیا اور پھر بعد میں اس نے کچھ کھا پی لیا، تو اس پر صرف اس روزے کی قضا واجب ہے، کفارہ نہیں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 25, 2026 @ 03:19صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں