دورانِ روزہ حیض کا خون آجائے تو کیا کریں؟

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0242
سوال

اگر روزے کے دوران کسی عورت کو حیض شروع ہوجائے تو کیا اسے فوراً روزہ توڑ دینا چاہیے یا وہ مغرب تک روزہ جاری رکھے؟ اور کیا اس دن کا روزہ شمار ہوگا یا اس کے بعد میں قضا روزہ رکھنا ہوگا؟

جواب

​روزہ کے دوران حیض کا خون آجانے کی صورت میں روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اس کے بعد اس کی قضا لازم ہوتی ہے۔ ایسی عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، مغرب تک انتظار ضروری نہیں، البتہ رمضان کے احترام میں سب کے سامنے کھانے پینے سے گریز کرنا چاہیے۔​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 23, 2026 @ 09:12صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں