عورتوں کی باجماعت نماز تراویح کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0238
سوال

رمضان میں خواتین کا آپس میں گھر پر جماعت سے نماز پڑھنا اور حافظہ خاتون کے پیچھے تروایح ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

​شرعی طور پر خواتین کو تراویح کی نماز اپنی اپنی ادا کرنی چاہیے، البتہ جو عورت قرآن کی حافظہ ہو اور اس کے لیے تراویح میں سنانے کے بغیر قرآن پاک بھول جانے کا اندیشہ ہو، تو اس کے لیے دیگر عورتوں کے ساتھ مل کر جماعت کروانے کی گنجائش ہے۔ اس جماعت میں حافظہ صف کے درمیان میں کھڑے ہوکر اتنی آواز میں تلاوت کرے کہ صرف جماعت میں شریک عورتیں ہی اس کی آواز سن سکیں۔

مقام
نوشہرہ
تاریخ اور وقت
فروری 21, 2026 @ 04:29شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں