زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0237
سوال
مفتی صاحب! رہنمائی فرما دیں کہ ایک متوسط گھرانے کا فرد حج کی ادائیگی سے پہلے عمرہ کرنے چلا جاتا ہے، تو کیا اس پر اب حج فرض ہوجائے گا؟ جب کہ وہ استطاعت نہیں رکھتا.
جواب
ایسا شخص جو فقط عمرہ کرنے کی نیت سے گیا اور عمرہ کے سفر میں اشہرِ حج (حج کے مہینے؛ شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ) شروع ہو جائیں، لیکن اس کے پاس ایام حج تک قیام و طعام کے اخراجات اور اہل خانہ کے نان نفقہ (گھر کے خرچے) کا انتظام نہ ہو، تو اس پر حج فرض نہیں ہوگا۔
مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
فروری 18, 2026 @ 07:47صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
