پل اپ پینٹ (Pull up pant) پہننے والے شخص کے لیے روزے کا حکم

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0230
سوال

میرے والد صاحب پل اپ پینٹس (Pull up pants) استعمال کرتے ہیں, کیوں کہ وہ کسی کے سہارے کے بغیر واش روم نہیں جا سکتے۔ کیا اسلام انہیں اس حالت میں روزہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے؟ ظاہر ہے کہ نماز کے لیے وہ باقاعدہ غسل کرکے نماز ادا کرتے ہیں، لیکن روزہ تو پورے دن کا ہوتا ہے جس میں وہ پاک حالت میں نہیں رہتے۔

جواب

​کوئی شخص بیماری، کمزوری یا بڑھاپے کی وجہ سے پل اپ پینٹ استعمال کر رہا ہو، تو اس سے روزے کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی، وہ بدستور روزے رکھے گا، کیوں کہ روزے کی فرضیت کے لیے جسم کا ہر وقت پاک رہنا شرط نہیں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 18, 2026 @ 05:29شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں