زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0235
سوال
غیر مسلم ملکوں میں نمازِ جمعہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ایسی مسجد یا نماز کے لیے کوئی مختص جگہ جو شہر یا قصبہ میں ہو اور اس میں آنے کی لوگوں کو عام اجازت ہو، نیز امام کے علاوہ کم از کم تین مسلمان بالغ مرد ہوں، تو وہاں نماز ظہر کے بجائے جمعہ ادا کرنا واجب ہے، چاہے وہ غیر مسلم ملک ہی کیوں نہ ہو۔ جب کہ نماز جمعہ سے پہلے خطبہ کا ہونا بھی اس کی صحت کے لیے لازمی ہے۔
مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
فروری 17, 2026 @ 03:19شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
