زیر تعمیر جگہ پر زکوۃ کا حکم

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0224
سوال

میں نے ایک پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا تاکہ اس سے نفع حاصل ہو۔ اب اس پر ایک فلیٹ بنوا رہا ہوں، لیکن اس کو مکمل ہونے میں تقریباً تین سال لگ جائیں گے۔ تو اس پر زکوۃ کی ادائیگی ہر سال کرنی پڑے گی یا تین سال بعد جب اس کو بیچ کر منافع حاصل ہو جائے تب اس کی زکوۃ ادا کروں؟

جواب

اب تک جتنا فلیٹ تعمیر ہو چکا ہے، اس کی قیمت کسی پراپرٹی کے ماہر سے لگوائی جائے۔ اگر یہ قیمت ساڑھے سات تولے سونے کی موجودہ قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر ہر سال اڑھائی فیصد (٪2.5) زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہوگی۔ نیز فلیٹ فروخت کرنے کے بعد بھی اگر حاصل ہونے والی رقم نصاب کو پہنچتی ہو تو اس پر بھی سال گزرنے پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔

مقام
بینگلور، انڈیا
تاریخ اور وقت
فروری 17, 2026 @ 03:03صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں