زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0217
سوال
عابدہ بیگم اور زاہدہ بیگم دونوں بہنیں ہیں۔ خالد کا نکاح زاہدہ بیگم سے ہوا۔ خالد اپنی بیوی زاہدہ بیگم کی موجودگی میں دوسری شادی اپنی سالی عابدہ بیگم کی بیٹی سے کرنا چاہتا ہے۔ کیا یہ نکاح شرعاً درست ہے؟
جواب
عابدہ بیگم کی بیٹی خالد کی بیوی کی بھانجی ہے، اس لیے خالد کی پہلی بیوی کی موجودگی میں اس کی بھانجی سے نکاح کرنا درست نہیں۔
مقام
قصور
تاریخ اور وقت
فروری 14, 2026 @ 10:38صبح
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
