عذر کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0216
سوال

ایسا معذور شخص جو روزے نہیں رکھ سکتا، وہ ہر روزے کا کتنا فدیہ ادا کرے؟ اور فدیہ کس شخص کو دیا جائے؟

جواب

ایسا معذور شخص کہ جس کے لیے دائمی بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے روزہ رکھنا دشوار ہو اور مستقبل میں بھی صحت یابی یا طاقت کی امید نہ ہو، تو وہ ہر روزے کے بدلے کسی مسکین کو فدیہ ادا کرے۔ فدیہ کی مقدار اپنی مالی حیثیت کے مطابق پونے دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو جَو، کھجور، یا کشمش یا پھر ان اجناس میں سے کسی ایک کی مارکیٹ قیمت کے مطابق نقد رقم دینا ہے۔ البتہ اگر فدیہ دینے کے بعد صحت بحال ہوگئی اور روزے رکھنے پر قادر ہوگیا، تو سب قضا روزے رکھنا پڑیں گے اور فدیہ اللہ کی راہ میں نفلی صدقہ شمار ہوگا۔

مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
فروری 13, 2026 @ 08:30شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں