سن ایاس (حیض بند ہونے کی عمر) کے بعد آنے والے خون کا حکم

زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0223
سوال

میری ماہواری مستقل بند ہوچکی ہے، لیکن دن میں بہت ہی ہلکے خون کے دھبے نظر آتے ہیں، کیا اس صورت میں، میں روزہ رکھنے کی اہل ہوں؟

جواب

اگر آنے والا خون خالص نہیں ہے اور نہ ہی ایسا خون ہے جو ماہواری بند ہونے سے پہلے آتا تھا تو وہ حیض نہیں بلکہ استحاضہ (کسی کمزوری یا بیماری کے سبب آنے والا خون) ہے اور چوں کہ استحاضہ کا خون روزے رکھنے کے لیے مانع (رکاوٹ) نہیں ہے، اس لیے ایسی عورت روزے رکھنے کی اہل ہے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 11, 2026 @ 06:08شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں