زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0228
سوال
میری بیوی کے پاس 10 تولہ سونا ہے اور اس کے ذمہ کچھ قرض بھی ہے، کیا اس صورت میں زکوۃ فرض ہے؟ اگر فرض ہے تو اس کی ادائیگی کس کے ذمہ ہے؟
جواب
سونے کی مالک آپ کی بیوی ہے، تو زکوۃ کی ادائیگی بھی اس کے ذمہ لازم ہے۔ لہذا اگر اس کے پاس کوئی تجارتی مال موجود نہیں ہے، نہ اس کے پاس کوئی رقم موجود ہے اور نہ ہی چاندی وغیرہ کی صورت میں زیورات موجود ہیں، تو پھر ایسی صورت میں اس قرض کا حساب لگا کر اتنی مقدار کے سونے کو منھا کر (حساب سے نکال) دیں گے۔ بقیہ سونا اگر ساڑھے سات تولے یا اس سے زائد موجود ہے تو سال گزرنے کی صورت میں اس پر اڑھائی فیصد (٪2.5) زکوۃ فرض ہے۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 11, 2026 @ 06:03شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
