کیا زیورات پر ہر سال زکوٰۃ واجب ہے؟

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0208
سوال

زید نے اپنے مال کی زکوٰۃ ایک دفعہ ادا کردی، جو سونے چاندی اور کرنسی کی شکل میں ہے۔ تو کیا اس کے بعد دوبارہ سال گزرنے پر بھی اس مال پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟ جب کہ زید نے اس مال سے کوئی تجارت کی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی منافع وغیرہ حاصل کیا۔

جواب

سونا، چاندی اور کرنسی پر ہر سال زکوٰۃ واجب ہے۔ چاہے اس کو تجارت میں استعمال کرے یا نہ کرے۔ اور زیورات پر سال بہ سال زکوٰۃ واجب ہے، اگرچہ ان کو ایک عرصہ تک استعمال کرنے کا موقع نہ ملے۔


مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 07, 2026 @ 11:23صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں