پندرہ دن سے کم قیام کی صورت میں قصر نماز کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0226
سوال

میرا اصل وطن ضلع مُہمند ہے، جب کہ جائے ملازمت پشاور ہے۔ میں نے 2010ء سے 2020ء تک پشاور میں ملازمت کی اور وہاں اکثر 15 دن سے زائد قیام کی وجہ سے پوری نماز پڑھتا رہا۔ 2020ء میں میرا تبادلہ واپس مہمند ہوا اور وہاں قیام رہا۔ اب 2023ء سے دوبارہ پشاور میں میری تعیناتی ہوئی ہے، مگر اب میرا قیام کبھی بھی مسلسل 15 دن نہیں ہوتا۔ شرعی نقطہ نظر سے مجھے یہاں قصر کرنی چاہیے یا پوری نماز پڑھنی چاہیے؟

جواب

پندرہ دن سے کم قیام کی صورت میں آپ پشاور میں قصر نماز پڑھیں گے، لیکن اگر ایک بار یہاں پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت کرلی، تو پشاور آپ کا وطنِ اقامت بن جائے گا، جب تک آپ وہاں مقیم رہیں گے تو وہاں پوری نماز پڑھیں گے۔

مقام
پشاور
تاریخ اور وقت
فروری 06, 2026 @ 12:35شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں