زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0205
سوال
عمرے کے سفر میں مکہ مکرمہ پہنچنے پر احرام باندھا جاسکتا ہے؟ کیا اس کے لیے مسجد عائشہ جانا پڑے گا؟
جواب
عمرہ یا حج پر بذریعہ ہوائی جہاز جانے والے حضرات کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر وضو یا غسل کرکے احرام کی چادریں باندھ لیں۔ اور دو رَکعت نماز نفل پڑھ کر جہاز میں سوار ہوں۔ لیکن احرام کی نیت نہ کریں۔ جب میقات سے جہاز گزرنے لگے تو اس سے تھوڑی دیر پہلے احرام کی نیت سے تلبیہ (لبّیک اللّٰہمّ لبّیک ۔۔۔ الخ) پڑھے۔ جس سے اس کا احرام شروع ہوجائے گا۔ اور تمام ممنوعاتِ احرام سے بچے۔ اگر بغیر احرام مکہ مکرمہ پہنچ گیا تو اس کو دم دینا ہوگا، کیوں کہ آفاقی (حدودِ میقات سے باہر رہنے والے) کے لیے مکہ مکرمہ میں بغیر احرام داخل ہونا درست نہیں۔ مسجدِ عائشہ سے احرام صرف ان لوگوں کے لیے ہے، جو مکہ مکرمہ میں موجود ہوں۔
مقام
بہاولنگر
تاریخ اور وقت
فروری 05, 2026 @ 08:10صبح
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
