زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0197
سوال
امام نمازِ وتر کی تیسری رکعت پڑھ کر رکوع میں چلا گیا اور دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا۔ نماز کے آخر میں اس نے سجدہ سہو کرلیا، لیکن کچھ مقتدی اندھیرے یا بینائی کی کمزوری کی وجہ سے امام کے ساتھ رکوع میں نہ گئے اور انھوں نے دعائے قنوت پڑھنی شروع کردی۔ جب امام سجدے میں گیا، تو وہ بھی سجدے میں چلے گئے۔ تو کیا ایسے مقتدی، جنھوں نے امام کے ساتھ بھول کر رکوع نہیں کیا اور سجدہ سہو بھی کیا ہے، ان کی نماز درست ہوئی یا نہیں؟
جواب
جن لوگوں نے نماز کی ایک رکعت کے رکوع کو چھوڑ دیا، سجدہ سہو کرنے سے بھی ان کی نماز درست نہ ہوگی۔ اس نماز کا اعادہ ضروری ہے۔
مقام
Qasoor
تاریخ اور وقت
جنوری 30, 2026 @ 05:40شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
