زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0192
سوال
آج کل سکائپ انٹرنیٹ کے ذریعے دو مختلف ممالک میں بیٹھے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف بات کرسکتے ہیں، بلکہ باہمی گفتگو کے وقت متحرک تصویر کے ذریعے ایک دوسرے کا مشاہدہ بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ تو کیا اسکائپ انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکا لڑکی ایجاب و قبول کرلیں تو نکاح منعقد ہوجائے گا یا نہیں؟ یا اس کے علاوہ کوئی اور آسان صورت کہ جس سے مختلف ممالک میں بیٹھے لڑکے لڑکی کا نکاح منعقد ہوسکے، بیان فرمائیں۔
جواب
اگر نکاح کرنے والا لڑکا اور لڑکی مختلف ممالک میں ہیں، تو نکاح کی آسان صورت، جس میں شرعی طور پر کسی قسم کا حرج نہیں، یہ ہے کہ لڑکا لڑکی کے شہر میں اپنا ایک وکیلِ نکاح مقرر کرے اور وہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں لڑکے کی طرف سے نکاح قبول کرے۔ اس طریقے سے نکاح منعقد ہوجائے گا۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
جنوری 28, 2026 @ 03:52شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
