کیا نابالغ بچوں پر زکوٰۃ اور قربانی واجب ہے؟

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0186
سوال

ایک شخص فوت ہوا، جس کی اولاد میں کچھ نابالغ بچے ہیں جو اپنے بڑے بھائیوں کی سرپرستی میں ہیں۔ ہر بھائی کو اپنے والد کے ترکہ سے اتنا مال ملا ہے، جس سے وہ صاحبِ نصاب ہوگئے ہیں۔ قابلِ دریافت امر یہ ہے کہ صاحب نصاب نابالغ بچوں پر قربانی اور زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

جواب

نابالغ بچوں پر زکوٰۃ اور قربانی واجب نہیں، اگرچہ وہ نصاب کے مالک ہوں۔

مقام
پشاور
تاریخ اور وقت
جنوری 25, 2026 @ 05:59شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں