زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0188
سوال
مجھے روزانہ کام کی غرض سے شہر سے باہر جانا ہوتا ہےـ وقت اور جگہ روزانہ مختلف ہوتے ہیں۔ ظہر تا عشاء شہر سے باہر ہوتا ہوں۔ اس صورت میں میرے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
جب شہری حدود سے نکل کر ایسی جگہ جانا ہو کہ جس کی مسافت سوا ستتر (77.25) کلومیٹر یا اس سے زیادہ ہو اور وہاں پندرہ دن سے کم قیام کرنا ہو، تو آپ شرعی مسافر کہلائیں گے۔ شرعی مسافر اگر انفرادی نماز پڑھ رہا ہو، تو چار رکعتوں والی فرض نماز دو رکعت پڑھے گا۔ فجر اور مغرب کی فرض رکعتیں اور عشاء کے تین وتر، بدستور پوری پڑھی جائیں گی۔ اور اگر کسی مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھنی ہو، تو پوری نماز پڑھنا ضروری ہے۔
جب وقت کی گنجائش اور طبیعت میں آمادگی ہو، تو تمام نمازوں کی سنتوں کا بھی اہتمام کرنا چاہیے۔
مقام
صادق آباد
تاریخ اور وقت
جنوری 25, 2026 @ 03:11صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
