سونے سے بنے ہوئے قلم کا استعمال

زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0181
سوال

زید نے ایک قلم خریدا، جو سونے کا بنا ہوا ہے۔ مرد کے لیے ایسے قلم کا استعمال درست ہے یا نہیں؟

جواب

سونے یا چاندی سے بنے ہوئے قلم کا استعمال مرد اور عورت دونوں کے لیے درست نہیں۔ اس قسم کی رفاہیتِ بالغہ (تعیش پسندی) اسلام کے خلاف ہے۔ زیورات کے علاوہ عورت کے لیے بھی سونے چاندی کا استعمال درست نہیں۔

مقام
قصور
تاریخ اور وقت
جنوری 22, 2026 @ 04:56شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں