سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتا ہے؟

زمره
تفسیر و تلاوتِ قرآن
فتوی نمبر
0178
سوال

آیتِ سجدہ کمپوز کرنے سے کمپوزر پر سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ جب کہ عام طور پر کمپوزر ایک ایک حرف کا تلفظ بھی زبان سے کرتا رہتا ہے۔

جواب

سجدۂ تلاوت، آیاتِ سجدہ کی تلاوت کرنے والے یا سننے والے پر واجب ہوتا ہے۔ آیتِ سجدہ کی کتابت یا اِسے کمپوز کرنے سے سجدۂ تلاوت واجب نہ ہوگا۔ ایسے ہی اگر ایک ایک حرف کا تلفظ کیا تو بھی سجدۂ تلاوت واجب نہیں ہوگا۔

مقام
قصور
تاریخ اور وقت
جنوری 19, 2026 @ 06:44شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں