حرام جانوروں کے گوشت سے بنی خوراک بیچنا

زمره
بیوعات و معاملات
فتوی نمبر
0174
سوال

​ایک دوست امریکا میں گھریلو بلیوں اور کتوں کے لیے خوراک مہیا کرتا ہے۔ وہ خوراک مختلف جانوروں کے گوشت سے مشینی عمل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے، جس میں ذبیحہ اور غیر ذبیحہ شامل ہیں اور حرام جانوروں جیسے خنزیر وغیرہ کا گوشت بھی مکس ہوتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ گھریلو جانوروں کے لیے اس قسم کے خوراک کو بیچنا جائز ہے؟​

جواب

کتوں اور بلیوں کے لیے ایسے جانوروں کے گوشت پر مشتمل خوراک کی تجارت جائز ہے، جو شرعی طور پر ذبح نہ کیے گئے ہوں یا حرام ہوں۔ البتہ خنزیر کے گوشت کی بیع اور مذکورہ جانوروں کو اس کا کھلانا اصولی طور پر جائز نہیں، لیکن اگر وہ دیگر اجزاء کے ساتھ مل کر کسی ایسے کیمیائی عمل سے گزرے کہ اس کی ماہیت اور حقیقت تبدیل ہو جائے، تو ایسی صورت میں مذکورہ جانوروں کو وہ خوراک کھلانے اور اس کو بیچنے کی گنجائش ہے۔

مقام
پشاور
تاریخ اور وقت
جنوری 12, 2026 @ 07:13صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں