نمازِ فجر قضا ہوجانے کی صورت سنتوں کی قضا کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0170
سوال

نمازِ فجر قضا ہوجائے، تو صرف فرض کی قضا ہوگی، یا سنت بھی قضا کی جائے؟

جواب

فجر کی نماز قضا ہوجائے تو زوالِ آفتاب سے پہلے فرض کے ساتھ سنتوں کی بھی قضا کرے۔ کیوں کہ فجر کی سنتیں باقی تمام سنتوں سے زیادہ مؤکدہ ہیں۔ لیکن اگر زوالِ آفتاب سے پہلے تک قضا نہ پڑھ سکا، تو بعد میں صرف دو فرض رکعتوں کی قضا پڑھ لینا کافی ہے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
جنوری 11, 2026 @ 08:04شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں