مسلم و غیر مسلم میت کی شناخت ممکن نہ ہونے کی صورت میں نماز جنازہ کا حکم

زمره
احکامِ میت
فتوی نمبر
0163
سوال

​ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں مسلم و غیر مسلم متعدد افراد جل گئے اور ان کی شناخت بالکل ختم ہوچکی ہے۔ اب ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے دیگر احکامات کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

آگ میں جھلسنے کی وجہ سے اگر نعشوں کی شناخت ممکن نہ رہے، تو ان کی تجہیز و تکفین اور نمازِ جنازہ کا شرعی حکم یہ ہے کہ اگر نعشیں قابلِ غسل ہوں، تو ان سب کو غسل دیا جائے اور کفن پہنایا جائے۔ پھر نمازِ جنازہ کے وقت تمام میتوں کو سامنے رکھا جائے اور نیت صرف ان افراد کی کی جائے، جو مسلمان ہوں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
جنوری 06, 2026 @ 06:20شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں