زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0154
سوال
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کیا زمین میں 60، 70 فٹ تک گڑھا بنا کر گٹر کا گندا پانی اس میں ڈالنا شریعت میں جائز ہے؟ جب کہ اس کے برابر پانچ فٹ کے فاصلے پر زمین سے پانی نکالنے کے لیے نلکا بھی لگا ھوا ہے۔
جواب
گٹر کے گندے پانی کو زیرِ زمین ڈالا جاسکتا ہے۔ اس کے قریب کے پانی میں جب تک نجاست کے آثار ظاہر نہ ہوں، یعنی اس کے رنگ، بو یا ذائقے میں تغیّر نہ آجائے، تب تک اس پانی کو پاک سمجھا جائے گا۔
مقام
حیدر آباد
تاریخ اور وقت
دسمبر 27, 2025 @ 06:39صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
