زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0149
سوال
ایک شخص، جس پر زکوٰۃ واجب تھی، زکوٰۃ ادا کرنے سے قبل فوت ہوگیا، جب کہ اس کی اولاد نابالغ ہے۔ کیا مالِ میراث سے اس کی بیوہ اس کی طرف سے زکوٰۃ ادا کرسکتی ہے یا نہیں؟
جواب
فوت ہوجانے والے کے نابالغ ورثا کی صورت میں مشترکہ مالِ میراث سے میت کی زکوٰۃ ادا نہیں کی جاسکتی۔ البتہ بالغ ورثا (مثلاً بیوہ) اپنے حصے سے اپنی مرضی کے مطابق زکوٰۃ ادا کرنا چاہیں تو درست ہے۔ لیکن اگر مرنے والے نے زکوٰۃ ادا کرنے کی وصیت کی ہو تو ایک تہائی مالِ میراث میں سے اس کی وصیت پر عمل کرنا ضروری ہے۔
مقام
بورے والا
تاریخ اور وقت
دسمبر 26, 2025 @ 08:09صبح
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
