زمره
حلال و حرام
فتوی نمبر
0194
سوال
ہر شخص کسی نہ کسی واسطے اس سودی نظام سے جڑا ہوا ہے، تو کیا ان کی کمائی بھی حرام شمار ہوگی؟
جواب
وطن عزیز میں رائج سرمایہ دارانہ نظام کے تحت سودی معیشت میں کسی بھی شعبہ کا سود کے اثرات سے پاک ہونا محال ہے۔ تاہم ایسی سرکاری یا نجی ملازمتیں جہاں براہ راست سود کا لین دین نہ ہو بلکہ کام بذات خود حلال ہو، تو جسمانی اور ذہنی محنت سے حاصل شدہ کمائی بھی از روئے شرع حلال متصور ہوگی۔
مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
دسمبر 25, 2025 @ 12:32شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
