پیشہ ور بھکاریوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جائے؟

زمره
حقوق و آداب معاشرت
فتوی نمبر
0158
سوال

پیشہ ور بھکاری کو ڈانٹا یا اسے سخت الفاظ کہنا کیسا ہے؟ کچھ بھکاری اس قدر ضدی ہوتے ہیں کہ بار بار منع کرنے سے بھی باز نہیں آتے اور مانگتے رہتے ہیں۔ تو ان جیسے بھکاریوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

جواب

ایسے پیشہ ور لوگ معاشرے کے لیے ایک ناسور ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑا ناسور وہ نظام ہے، جس نے قوم کے باصلاحیت اور باوقار افراد سے دانستہ طور پر حلال روزگار کے مواقع چھین کر یا انہیں محروم رکھ کر، اس ذلت آمیز حرام فعل میں مبتلا کیا۔ امام غزالی کہتے ہیں:
إنما فسدت الرعية بفساد الملوك(1)
(لوگوں میں خرابی حکمرانوں کی خرابی کی وجہ سے آتی ہے)
لہذا ایسے افراد سے نفرت کا اظہار دراصل سبب کے بجائے نتیجے سے الجھنا ہے، لہذا ان کو ڈانٹنے اور سخت الفاظ کہنے کے بجائے مناسب یہ ہے کہ شائستگی کے ساتھ معذرت کرلی جائے۔


(1)إحياء علوم الدين، (بیروت، دار المعرفة)، کتاب الحلال و الحرام، 2/ 150
مقام
ہارون آباد
تاریخ اور وقت
دسمبر 25, 2025 @ 10:37صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں