کیا وقتی نماز سے پہلے قضا نماز پڑھنا ضروری ہے؟

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0159
سوال

اگر دن میں ایک سے زیادہ فرض نمازیں قضا ہو گئی ہوں اور اب عشاء کا وقت ہو چکا ہو، تو پہلے وقت کی نماز ادا کرنی چاہیے، یا قضا نمازیں پڑھنی چاہییں؟ اس صورت میں نمازوں کی ترتیب کے بارے میں کیا حکم ہے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب

​جس شخص کی نمازیں قضا ہوئیں ہیں، اگر وہ صاحبِ ترتیب ہے (یعنی بلوغت کے بعد سے لے کر اب تک اس کی چھ سے کم نمازیں قضا ہوئیں ہیں) تو وقت کی نماز سے پہلے اس کے لیے قضا نمازیں پڑھنا ضروری ہے، بشرط یہ کہ وقتی نماز قضا ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ البتہ جو شخص صاحبِ ترتیب نہ ہو، اسے اختیار ہے کہ پہلے وقت کی نماز پڑھے یا قضا نماز ادا کرے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
دسمبر 24, 2025 @ 05:48شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں