پیشہ ور بھکاریوں کو زکوٰۃ و صدقات دینا

زمره
حقوق و آداب معاشرت
فتوی نمبر
0142
سوال

آج کل مانگنا ایک پیشہ بن چکا ہے۔ صاحبِ نصاب ہونے کے باوجود پیشہ ور لوگ بھیک مانگتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو زکوٰۃ اور صدقات دینا درست ہے یا نہیں؟

جواب

​ایسے پیشہ ور لوگوں کو زکوٰۃ و صدقات دینا درست نہیں، تاکہ وہ اس قبیح عمل سے باز آجائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر ضرورت بھیک مانگنے والوں کے لیے شدید وعید فرمائی ہے۔ زکوٰۃ کی رقم اگر ایسے لوگوں کو دی تو اس سے فرض ادا نہیں ہوگا۔ دوبارہ اس کی ادائیگی ضروری ہے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
دسمبر 20, 2025 @ 01:06شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں