نابالغ لڑکے کی طلاق واقع نہیں ہوتی

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0141
سوال

​ایک نابالغ لڑکے کا نکاح نابالغ لڑکی سے ان کے والدین نے ان کی طرف سے ایجاب و قبول کرکے کردیا۔ لڑکی بالغ ہوچکی ہے، لیکن لڑکا ابھی تک نابالغ ہے، جس کی عمر دس گیارہ سال کے لگ بھگ ہے۔ لڑکی اور اس کے والدین طلاق چاہتے ہیں، تو کیا طلاق نابالغ لڑکا دے گا یا اس کا والد؟

جواب

طلاق کا اختیار اسی لڑکے کو حاصل ہے، جس کا اس لڑکی سے نکاح ہوا ہے۔ البتہ جب تک لڑکا بالغ نہیں ہوگا، اس وقت تک وہ طلاق دینے کا اہل نہیں۔ بالغ ہونے کے بعد اگر وہ طلاق دے گا، تو طلاق واقع ہوسکے گی۔ والد نابالغ بیٹے کا نکاح کردینے کا اختیار تو رکھتا ہے، لیکن طلاق دینے کا مجاز نہیں۔

مقام
پشاور
تاریخ اور وقت
دسمبر 19, 2025 @ 07:36شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں