زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0141
سوال
ایک نابالغ لڑکے کا نکاح نابالغ لڑکی سے ان کے والدین نے ان کی طرف سے ایجاب و قبول کرکے کردیا۔ لڑکی بالغ ہوچکی ہے، لیکن لڑکا ابھی تک نابالغ ہے، جس کی عمر دس گیارہ سال کے لگ بھگ ہے۔ لڑکی اور اس کے والدین طلاق چاہتے ہیں، تو کیا طلاق نابالغ لڑکا دے گا یا اس کا والد؟
جواب
طلاق کا اختیار اسی لڑکے کو حاصل ہے، جس کا اس لڑکی سے نکاح ہوا ہے۔ البتہ جب تک لڑکا بالغ نہیں ہوگا، اس وقت تک وہ طلاق دینے کا اہل نہیں۔ بالغ ہونے کے بعد اگر وہ طلاق دے گا، تو طلاق واقع ہوسکے گی۔ والد نابالغ بیٹے کا نکاح کردینے کا اختیار تو رکھتا ہے، لیکن طلاق دینے کا مجاز نہیں۔
مقام
پشاور
تاریخ اور وقت
دسمبر 19, 2025 @ 07:36شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
