طلاقِ رجعی کی عدت گزرنے کے بعد تجدید نکاح کا حکم

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0139
سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاقِ رجعی دے دی۔ عدت ختم ہوجانے کے بعد دونوں سابقہ میاں بیوی اپنی ازدواجی حیثیت بحال کرنا چاہتے ہیں۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ان کے لیے نکاحِ جدید اور مہرِ جدید ضروری ہے یا سابقہ نکاح کو کسی صورت میں درست کہا جاسکتا ہے؟

جواب

​طلاقِ رجعی کی عدت ختم ہوجانے کے بعد رجعی نہیں، بلکہ طلاقِ بائنہ ہوجاتی ہے۔ اس لیے دوبارہ ازدواجی حیثیت بحال کرنے کے لیے نئے سرے سے نکاح کرنا اور نیا مہر مقرر کرنا ضروری ہے۔ دو آدمیوں کے سامنے ایجاب و قبول کرنا کافی ہے۔ اور مہر اپنی رضامندی سے طے کرلیں، جس کی مقدار کم ازکم 31 گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے۔

مقام
اسلام آباد
تاریخ اور وقت
دسمبر 18, 2025 @ 07:25شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں