زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0138
سوال
سردی سے حفاظت کے لیے پاؤں پر لیدر اور ریگزین کے موزے پہنے جاتے ہیں۔ اور وضو کرتے وقت ان کو اتارا نہیں جاتا، بلکہ صرف مسح کرلیا جاتا ہے، تو کیا جب موزے پہنے ہوں تو ان کو اتار کر پاؤں کا دھونا وضو میں ضروری نہیں رہتا؟ اس کی تفصیل سے آگاہ کریں۔
جواب
لیدر اور ریگزین یا اس جیسے میٹریل سے بنے ہوئے موزے اگر وضو کی حالت میں پہن لیے جائیں تو دوبارہ وضو کے وقت ان پر صرف تین انگلیوں کی مقدار مسح کرلینا کافی ہے۔ ان کو اتار کر پاؤں کا دھونا ضروری نہیں۔ یہ مسح مقیم کے لیے ایک دن ایک رات اور مسافر کے لیے تین دن تین راتوں تک جائز ہے۔ اس مدت کے بعد موزے اُتار کر پاؤں کا دھونا ضروری ہے۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
دسمبر 16, 2025 @ 10:17صبح
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
