فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0129
سوال

​فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت ساتھ پڑھ لی تو کیا سجدۂ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں؟

جواب

​فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھنے پر اکتفا کیا جائے، لیکن اگر کوئی اور سورت بھی پڑھ لی تو سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا اور نماز درست ہوجائے گی۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
دسمبر 11, 2025 @ 06:01شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں