سجدہ سہو واجب تھا اور سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0196
سوال

ایک نمازی کے ذمہ سجدہ سہو واجب تھا، اس نے دونوں طرف سلام پھیر دیا، پھر فوراً اسے یاد آگیا کہ سجدہ سہو کرنا ہے۔ اب اس نے قبلہ کی طرف سے سینہ پھیرے اور کسی سے بات کیے بغیر سجدہ سہو کر لیا اور تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر دیا، تو کیا اس کی نماز درست ہوگئی؟

جواب

بیان کردہ صورت میں نماز درست ہوگئی۔

مقام
ہارون آباد
تاریخ اور وقت
نومبر 30, 2025 @ 06:26شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں