دانتوں پر خول چڑھے ہونے کی صورت میں وضو اور غسل کا حکم

زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0125
سوال

آج کل دانتوں پر سونے اور چاندی کے خول چڑھائے جاتے ہیں، جن سے پورا دانت خول میں چھپ جاتا ہے۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ اور کیا وضو اور غسل میں کوئی حرج تو نہ ہوگا؟

جواب

دانتوں کو سونے یا چاندی کا خول پہنانا، اگر دانتوں کے کسی مرض یا اندیشہ مرض کی وجہ سے ہو تو جائز ہے۔ البتہ محض زینت کے لیے سونے یا چاندی کا خول دانتوں پر چڑھانا مکروہ ہے۔ دونوں صورتوں میں اگر خول کا اُتارنا اور پہننا مشکل ہو تو دانتوں کے حکم میں ہے۔ اور وضو و غسل میں کچھ حرج واقع نہ ہوگا۔

مقام
کشمیر
تاریخ اور وقت
ستمبر 25, 2025 @ 06:05شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں